پمز سانحہ؛ کیا، کیوں اور کیسے ہوا؟ انکوائری کمیٹی نے جواب مانگ لیا

اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کا واقعہ کیسے پیش آیا، اس حوالے سے انکوائری نے 4 اعلیٰ افسران سے تحریری جواب مانگ لیا ہے۔

چیئرمین انکوائری کمیٹی نے پمز کے جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 4 افسران سے وضاحت طلب کی ہے۔

افسران کو مکمل تفصیلات بتانے کی ہدایت کی گئی ہے جس میں بتانا ہوگا کہ آگ لگنے کی اصل وجہ کیا تھی؟ 4 اعلیٰ افسران کو تحریری بیان جمع کروانے کی ہدایت کر دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں