بھارتی تربیتی طیارہ خوفناک حادثے کا شکار، پائلٹ اور معاون پائلٹ ہلاک

نئی دہلی ۔ بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں تربیتی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ اور معاون پائلٹ دونوں ہلاک ہوگئے۔

بھارتی پولیس کے مطابق حادثہ دریائے گنگا کے کنارے ایک کھیت کے قریب پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ جڑواں انجن والا چار نشستوں کا تربیتی طیارہ تھا، جس میں دو افراد سوار تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک تربیتی پائلٹ جبکہ دوسرا انسٹرکٹر تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں