اسلام آباد۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت نے پیر کو پمز ہسپتال میں ہی اجلاس کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے چیئرمین عامر چشتی نے میڈیا کو بتایا کہپمز ہسپتال کے دورے کے بعد قائمہ کمیٹی کا اجلاس وہیں کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پیر تک تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ بھی آجائے گی، اجلاس میں تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔











