سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

اسلام آباد۔سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی۔رپورٹ پبلک کرنے کا اختیار وزیر اعظم کو دیدیا گیا۔

انکوائری کمیٹی کے سربراہ سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان نے رپورٹ جمع کروائی، رپورٹ پر انکوائری کمیٹی کے تمام اراکین کے دستخط ہیں۔

ابتدائی رپورٹ میں کمیٹی نے سانحہ پمز کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین بھی کردیا، مستقبل میں ایسے حادثات سے بچنے کےلئے سفارشات بھی دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں