نئی دہلی۔بھارتی ٹیم کے سابق ٹی 20 کپتان سوریا کمار یادیو نے کپتانی اور اسکواڈ سے ڈراپ کیے جانے کے بعد پہلی بار ردعمل کا اظہار کردیا۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ اس فیصلے پر ناراض نہیں لیکن مایوس ضرور ہیں۔ میری قیادت میں ٹیم نے دو سال تک کوئی سیریز نہیں ہاری، ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ جیسے بڑے ٹورنامنٹس جیتے، اس کے باوجودمجھے کیوں ہٹایا گیا۔
انہوں نے نئے کپتان کے بارے میں کہا کہ وہ ایک اچھے کھلاڑی اور بہترین انسان ہیں اور انہیں یقین ہے کہ وہ ٹیم کو اچھے طریقے سے لیڈ کریں گے۔











