ایران کا آبنائے ہرمز کے اوپر امریکی ڈرون مار گرنے کا دعویٰ

تہران۔ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کے اوپر امریکی MQ-9 ریپر ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کے فضائی دفاعی نظام نے پیر کی صبح ڈرون کو میزائل سے نشانہ بنایا جس کے بعد وہ خلیج کے پانیوں میں گر کر تباہ ہوگیا۔

پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی ڈرون کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب امریکی افواج نے گزشتہ روز لارک جزیرے پر دو ایرانی لانچروں کو نشانہ بنایا تھا۔ امریکی حکام کے مطابق جولائی کے آخر کے بعد ایرانی سرزمین پر یہ پہلا امریکی حملہ تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں