لندن: انگلینڈ کے خلاف ناقص کارکردگی کے بعد پی سی بی نے قومی ٹیم میں ہنگامی تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق 6 کھلاڑیوں کو پاکستان سے انگلینڈ طلب کرلیا گیا ہے جن میں صائم ایوب اور عرفات منہاس بھی شامل ہیں۔ دیگر کھلاڑی ویزے ملنے کے بعد انگلینڈ روانہ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امام الحق اور محمد رضوان کو بھی ناقص بیٹنگ کے باعث وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امام الحق کی انجری بھی سوالات کی زد میں ہے اور وہ گزشتہ میچ میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔
وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن تیسرے ٹیسٹ میں ٹیم کی ذمہ داری سنبھالیں گے جبکہ سابق کپتان سرفراز احمد بھی ٹیم کے ساتھ موجود ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان ابتدائی دونوں ٹیسٹ ہار کر سیریز گنوا چکا ہے۔ تیسرا ٹیسٹ 9 ستمبر سے شروع ہوگا۔











