مسلم لیگ (ن) نے نئے صوبوں کی حمایت کردی

اسلام آباد: ملک میں نئے صوبوں اور انتظامی ڈھانچے کی تشکیل کے معاملے پر وفاقی وزرا اعظم نذیر تارڑ اور احسن اقبال نے اہم آرا کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ملک میں نئے صوبوں کا قیام آئینی تقاضے پورے کرنے اور دو تہائی اکثریت سے ممکن ہے۔ ان کے مطابق پارلیمنٹ اور متعلقہ صوبائی اسمبلیوں کی منظوری کے بعد ہی نئے صوبے یا انتظامی یونٹس قائم کیے جاسکتے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ ملک کے موجودہ حکومتی ڈھانچے کو مؤثر بنانے کے لیے یا تو 15 نئے صوبے بنائے جائیں یا 160 مؤثر ضلعی حکومتیں قائم کی جائیں۔

احسن اقبال کے مطابق موجودہ دو سطحی حکومتی نظام سماجی اشاریوں میں بہتری لانے کے لیے مؤثر ثابت نہیں ہورہا اور ملک کو زیادہ فعال انتظامی ڈھانچے کی ضرورت ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے اس موقع پر سیاسی مسائل کے حل کے لیے حکومت کی جانب سے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی استحکام کے لیے بات چیت کا راستہ ہی بہتر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں