پاکستان اور کرغزستان کے مابین تجارت، آئی ٹی اور انسداد دہشتگردی سمیت اہم معاہدے

بشکیک: پاکستان اور کرغزستان کے درمیان تجارت، موسمیاتی تبدیلی، انسداد دہشتگردی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے۔

معاہدوں کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور کرغزستان کے صدر نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک دہشتگردی کے خاتمے، تجارت، توانائی، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھائیں گے۔

شہباز شریف نے پاکستان اور کرغزستان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک باہمی تجارت کو 200 ملین ڈالر تک بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

وزیراعظم نے لاہور اور اوش کو جڑواں شہر قرار دینے کو بھی دونوں ممالک کے ثقافتی روابط کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں