عمران خان کا جیل ٹرائل شروع ہونے والا ہے، انسداد دہشتگردی عدالت کا عندیہ

اسلام آباد۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے جیل ٹرائل کا عندیہ دے دیا۔

تھانہ بارہ کہو میں درج مقدمے کی سماعت کے دوران دیگر 4 ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ایک کیس میں جیل ٹرائل شروع ہونے والا ہے اور ممکن ہے کہ میرے پاس زیر سماعت کیس میں بھی جیل ٹرائل شروع ہوجائے۔

وکلاء نے عدالت سے وزارت قانون کو جیل ٹرائل سے متعلق لکھے گئے خط کے جواب کے بارے میں استفسار کیا تو بتایا گیا کہ تاحال وزارت قانون کی جانب سے جواب موصول نہیں ہوا۔

بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث عدالت نے سماعت بغیر کارروائی 29 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں