امریکی طیارہ بردار جہاز 250 دن سمندر میں رہنے کے بعد ساحل پر لنگر انداز ہو گیا

پٹایا، تھائی لینڈ: امریکی جوہری طاقت سے چلنے والا طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن 250 دن سمندر میں رہنے کے بعد تھائی لینڈ کے ساحلی شہر پٹایا پہنچ گیا۔

جہاز پر موجود تقریباً 5 ہزار اہلکاروں کو طویل عرصے بعد ساحل پر آرام کا موقع ملا۔ جہاز گزشتہ نومبر میں سان ڈیاگو سے چھ ماہ کے مشن پر روانہ ہوا تھا تاہم ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے بعد اسے خلیج کی جانب موڑ دیا گیا جس سے سمندر میں قیام غیرمعمولی طور پر طویل ہوگیا۔

پٹایا کے مقامی کاروباری افراد کو امریکی اہلکاروں کی آمد سے کاروبار میں بہتری کی امید ہے کیونکہ جنگ اور کمزور سیاحت کے باعث شہر کی معیشت متاثر ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں