اڈیالہ جیل کے تین قیدیوں کا عمران خان جیسی طبی سہولیات کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع

اسلام آباد:اڈیالہ جیل کے تین قیدیوں نے بانی پی ٹی آئی کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے حصول کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کردیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی آئینی عدالت نے تینوں قیدیوں کی درخواست کو نمبر بھی الاٹ کردیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور درخواست گزاروں کو بھی وہی طبی سہولیات فراہم کی جائیں جو بانی پی ٹی آئی کو دستیاب ہیں۔

درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 25 تمام شہریوں کے ساتھ یکساں سلوک کی ضمانت دیتا ہے۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا متعلقہ حکم تاحال نافذ العمل ہے۔

قیدیوں نے وفاقی آئینی عدالت سے استدعا کی ہے کہ انہیں بھی بانی پی ٹی آئی کے برابر طبی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں