اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرادی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق دونوں کی ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی جو تقریباً 35 منٹ تک جاری رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران عمران خان اور بشریٰ بی بی نے ایک دوسرے کی صحت اور خیریت سے متعلق گفتگو کی جبکہ مختلف قانونی امور اور مقدمات کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کا مقررہ وقت مکمل ہونے پر دونوں کو کانفرنس روم سے واپس ان کے متعلقہ سیلز میں منتقل کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں