حکومت نے ساڑھے 7 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد: حکومت نے 7 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی۔

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (TCP) نے گندم کی درآمد کے لیے بین الاقوامی ٹینڈر جاری کردیا ہے۔ درآمدی گندم صوبوں کی طلب اور ضرورت کے مطابق تقسیم کی جائے گی۔

ٹی سی پی کے مطابق درآمد ہونے والی گندم تازہ ترین فصل سے حاصل شدہ ہونی چاہیے جبکہ عالمی سپلائرز کی کم از کم 50 ہزار میٹرک ٹن کی پیشکش قابل قبول ہوگی۔ گندم کراچی اور گوادر کی بندرگاہوں پر سی ایف آر بنیاد پر پہنچائی جائے گی۔

بولیاں 16 ستمبر کو صبح 11 بج کر 30 منٹ تک جمع کرائی جاسکیں گی اور اسی روز دوپہر 12 بجے کھولی جائیں گی۔

درآمدی گندم میں سے 3 لاکھ ٹن سندھ 2 لاکھ 50 ہزار ٹن پنجاب اور 2 لاکھ ٹن خیبرپختونخوا کو فراہم کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں