سیف گیمز کے لیے 5.7 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کی منظوری

اسلام آباد:سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے آئندہ سیف گیمز کے لیے کھیلوں کے انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن اور ترقی سے متعلق 5.7 ارب روپے مالیت کے جامع ترقیاتی پیکیج کی منظوری دے دی۔

سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن و وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیر صدارت ہوا جس میں سیف گیمز کے لیے کھیلوں کی سہولیات کی بہتری سے متعلق منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

منظور شدہ منصوبوں میں اسلام آباد کے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کی اہم سہولیات کی اپ گریڈیشن کے علاوہ دیگر شہروں میں کھیلوں کے انفراسٹرکچر کی بہتری بھی شامل ہے۔

ان منصوبوں کے ذریعے سیف گیمز کے لیے کھیلوں کے مقامات کے معیار فعالیت اور تیاری کو بہتر بنایا جائے گا۔

سی ڈی ڈبلیو پی نے ترقیاتی پیکیج کی منظوری کو پاکستان میں علاقائی کثیر کھیلوں کے ایونٹ کے ہموار مؤثر اور کامیاب انعقاد کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں