حکومت کا نئے صوبوں کے معاملے پر قومی اسمبلی، سینیٹ میں بحث کرانے کا اعلان

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے اکتوبر میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کے دوران نئے صوبوں کے قیام پر بحث کرانے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ستمبر میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس نہیں ہورہے تاہم اکتوبر میں پارلیمان کے اجلاس ہوں گے جن میں نئے صوبوں کے قیام پر بحث کرائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام سے متعلق بحث کا اصل فورم پارلیمنٹ ہاؤس ہی ہے۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے واضح کیا کہ اسلام آباد کو صوبہ نہیں بنایا جارہا بلکہ وفاقی دارالحکومت کے لیے نیا گورننس ماڈل اختیار کرنے کی جانب پیش رفت ہورہی ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق اسلام آباد کو الگ صوبہ بنانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں