پشاور: سیکیورٹی فورسز نے 8 ستمبر کو کرم میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنۃ الخوارج سے وابستہ افغان شہری عبید اللہ سعد سمیت 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
ذرائع کے مطابق عبید اللہ سعد افغانستان کے صوبہ لوگر کا رہائشی تھا اور پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔











