لامین یامال نے کم عمر ترین کپتان بننے کا اعزاز حاصل کرلیا

بارسلونا: اسپین کے نوجوان فٹبالر لامین یامال نے 19 سال اور 58 دن کی عمر میں بارسلونا کی کپتانی کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

چیمپئنز لیگ میں فائنورڈ کے خلاف میچ کے 71ویں منٹ میں مستقل کپتان رافینیا کے میدان سے باہر جانے کے بعد یامال نے کپتانی سنبھالی۔ بارسلونا نے یہ میچ 5-1 سے جیت لیا۔

یامال نے بویان کرکیچ کا ریکارڈ توڑا جو 2010 میں 20 سال کی عمر میں بارسلونا کے کپتان بنے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں