لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا نکاح آج 12 ستمبر کو اذان جبار کے ساتھ ہوگا۔ نکاح کی تقریب جاتی امرا میں شام 5 بجے منعقد ہونے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہ نور صفدر کا نکاح کاروباری شخصیت جبار خالد کے صاحبزادے اذان جبار سے طے پایا ہے۔ جبار خالد فلور ملنگ انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔
رپورٹس کے مطابق نکاح کی تقریب کو نجی رکھا گیا ہے اور اس میں صرف شریف خاندان اور قریبی عزیز و اقارب شرکت کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حال ہی میں لندن میں ماہ نور صفدر کی گریجویشن تقریب میں شرکت کی تھی۔ اس موقع پر انہوں نے بیٹی کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنے اور خاندان کیلئے خوشی کا موقع قرار دیا تھا۔











