یمن کے حوثیوں نے باب المندب میں سٹرٹیجک اہمیت کے حامل جزیرے میون پر قبضہ کرلیا

صنعا: یمن کے حوثیوں نے باب المندب میں واقع سٹریٹجک اہمیت کے حامل جزیرے میون اور بحیرہ احمر کے ساحلی شہر ذباب پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔

یمنی سرکاری ذرائع کے مطابق سرکاری فورسز جزیرے میون سے نکل گئی ہیں جبکہ یمنی فوج نے شہریوں کو تعز المَخا اور المَخا ذباب کے راستے استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

حوثی رہنما محمد البخیتی بھی باب المندب پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کرچکے ہیں۔ حوثی وزارت صحت کے مطابق 3 ستمبر سے سعودی قیادت میں ہونے والے حملوں میں 82 افراد ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں