ملک کے تمام مظلوم اور غریب انتظامی یونٹس کے قیام کیلیے متحد ہوں، مصطفیٰ کمال

کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ملک کے تمام مظلوم اور غریب انتظامی یونٹس کے قیام کیلیے متحد ہوں، پاکستان میں انتظامی ریسٹرکچرنگ کا وقت آگیا ہے تاکہ اختیارات اور وسائل ہر شہری کی دہلیز تک پہنچ سکیں۔

کورنگی ٹاؤن میں عوامی رابطہ مہم سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو ملنے والے اختیارات اور وسائل کا مؤثر استعمال نہیں ہوا جس سے عوامی محرومیوں میں اضافہ ہوا۔ موجودہ نظام کے تحت ملک کو مزید نہیں چلایا جاسکتا اور چھوٹے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں بنیادی شہری مسائل سنگین ہیں جبکہ نوجوانوں کو روزگار اور شہری کوٹے کے حقوق بھی نہیں مل رہے۔ مصطفیٰ کمال نے مطالبہ کیا کہ ملک میں ایسا انتظامی نظام قائم کیا جائے جس کے ذریعے اختیارات اور وسائل عوام تک براہ راست پہنچ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں