اسلام آباد:ایران کو اردن میں موجود امریکی فوجی اڈے کی حملے سے قبل اور بعد کی سیٹلائٹ تصاویر چینی اداروں کی جانب سے فراہم کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی حکام نے بتایا کہ چینی اداروں نے ایران کو اردن کے موافق السَلطی ایئر بیس کی تصاویر فراہم کیں جہاں امریکی فوجی موجود تھے۔ اسی اڈے پر 17 جولائی کو ایران نے میزائل حملہ کیا تھا جس میں 3 امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔
امریکی حکام نے چینی اداروں کے نام ظاہر نہیں کیے اور نہ ہی چینی حکومت کو حملے میں براہ راست ملوث قرار دیا ہے۔ تاہم اس معاملے سے واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان کشیدگی مزید بڑھنے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔











