مینز جونئیر ایشیا کپ؛ پاکستان ہاکی ٹیم نے ملائیشیا کو شکست دیکر کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا

اسلام آباد: مینز جونیئر ایشیا کپ 2026 کے برونز میڈل میچ میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے ملائیشیا کو 2-4 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

میچ کے آغاز میں ملائیشیا نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 11ویں منٹ میں آدم جوہری کے فیلڈ گول اور 13ویں منٹ میں فہمی سوزینی کے پینلٹی کارنر گول کی بدولت 0-2 کی برتری حاصل کی۔

پاکستان نے دوسرے ہاف میں شاندار واپسی کی۔ رانا عبد السمیع نے 34ویں اور 47ویں منٹ میں دو فیلڈ گول کرکے مقابلہ 2-2 سے برابر کردیا۔

52ویں منٹ میں محمد شہیر نے پینلٹی کارنر پر گول کرکے پاکستان کو 2-3 کی برتری دلائی، جبکہ 56ویں منٹ میں ولید رانا نے پینلٹی اسٹروک پر گول کرکے پاکستان کی فتح 2-4 سے یقینی بنادی۔

اس کامیابی کے ساتھ پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں