تین ہزار برس قدیم ’چیختی ممی‘ کی پراسرار موت کا معمہ

اسلام آباد:سائنس دانوں نے تین ہزار سال قبل ہلاک ہونے والی مصری خاتون کی پراسرار موت کی گتھی سلجھانے میں اہم پیش رفت کی ہے۔ یہ ممی اپنے خوف زدہ اور چیخنے جیسے چہرے کے تاثرات کے باعث ’چیختی ہوئی عورت‘ کے نام سے مشہور ہے۔

ممی 1935 میں دریافت ہوئی تھی اور ابتدا میں خیال کیا گیا کہ ناقص تدفینی عمل کے باعث اس کا منہ کھلا رہ گیا۔ تاہم نئی تحقیق سے معلوم ہوا کہ خاتون کی تدفین انتہائی شاہانہ انداز میں کی گئی تھی۔

ماہرین کے مطابق اسے لوبان اور جونیپر ریزن سمیت قیمتی درآمدی سامان کے ساتھ دفن کیا گیا تھا جبکہ اس نے کھجور کے ریشوں سے بنی وگ پہن رکھی تھی جسے مہندی اور کرسٹل نما پاؤڈر سے سجایا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں