مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا نکاح

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر معروف صنعتکار جبار خالد کے صاحبزادے اذان جبار کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ نکاح کی تقریب گزشتہ روز جاتی امرا لاہور میں منعقد ہوئی جسے نجی اور محدود رکھا گیا۔

نکاح مفتی راغب حسین نعیمی نے پڑھایا۔ تقریب میں نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف حسن نواز حسین نواز اسحاق ڈار اور شریف خاندان کے قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

ماہ نور صفدر نے نکاح کے موقع پر ہلکے سنہری اور سلور رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں