لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جہاں مریم نواز کے منفرد لباس کو بھی خاص طور پر سراہا جا رہا ہے۔
ماہ نور صفدر کا نکاح فلور مل کے مالک جبار خالد کے صاحبزادے اذان جبار سے ہوا۔ تقریب میں خاندان کے افراد اور قریبی شخصیات نے شرکت کی۔
مریم نواز نے بیٹی کے نکاح کے لیے سلور گرے آف وائٹ اور آئیوری رنگوں پر مشتمل لباس زیب تن کیا جو پاکستانی برانڈ پرنیان بائے عائشہ نے خصوصی طور پر تیار کیا۔
رپورٹ کے مطابق لباس میں استعمال ہونے والی شینٹیلی لیس مریم نواز کے لیے خاندانی یاد سے جڑی ہوئی تھی جسے نئی شکل دے کر اس لباس کا حصہ بنایا گیا۔ را سلک اور لیس کے لباس پر مروری جامدانی سوارووسکی اور اصلی جواہرات سے تزئین کی گئی تھی۔











