سیول:شمالی کوریا نے سمندر کی جانب متعدد شارٹ رینج بیلسٹک میزائل فائر کیے جس کے بعد جنوبی کوریا میں ہائی الرٹ کردیا گیا۔
جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے مطابق میزائل مشرقی ساحلی علاقے وونسان کے قریب سے فائر کیے گئے اور تقریباً 250 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔
جنوبی کوریا اور امریکی حکام نے میزائل تجربے کی نگرانی کی جبکہ معلومات جاپان کے ساتھ بھی شیئر کی گئیں۔ میزائلوں کی نوعیت اور تکنیکی تفصیلات کا تجزیہ جاری ہے۔
میزائل تجربے کے بعد جنوبی کوریا کے نیشنل سیکیورٹی آفس نے ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں ملکی سلامتی اور آئندہ اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔











