آئیڈاہو:امریکی ریاست آئیڈاہو میں چار رکنی ٹیم نے ڈسک گالف کا ہول صرف 44.31 سیکنڈز میں مکمل کرکے نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔
ڈیوڈ رش ان کے دوست ٹریوس ڈیوڈسن اور ڈیوڈسن کے بیٹوں اینڈرز اور اولیور نے یہ کارنامہ مالارڈ پارک میں انجام دیا۔ ریکارڈ کے لیے ہول کی لمبائی کم از کم 200 میٹر ہونا ضروری تھی۔
ٹیم کو کامیابی حاصل کرنے کے لیے 60 مرتبہ کوشش کرنا پڑی۔ ڈیوڈ رش کے مطابق ابتدائی کوششیں ناکام رہیں تاہم 60 ویں کوشش میں تمام کھلاڑیوں کے شاٹس کامیاب رہے اور ریکارڈ مکمل ہوگیا۔











