لندن:ماہرینِ امراض چشم نے خبردار کیا ہے کہ آئی لیش ایکسٹینشنز آنکھوں میں مائٹس کی افزائش کا سبب بن سکتی ہیں جو خارش سرخی اور دھندلا نظر آنے جیسے مسائل پیدا کرسکتی ہیں۔
ایک تحقیق کے مطابق آئی لیش ایکسٹینشنز باقاعدگی سے کروانے والی 96 فیصد خواتین میں ڈیموڈیکس نامی خوردبینی مائٹس پائی گئیں۔ یہ جاندار مصنوعی پلکوں کے خشک گلو میں جمع ہونے والے مردہ جلدی خلیات کو خوراک بنا سکتے ہیں۔
تحقیق میں 16 سے 28 سال کی 345 خواتین کا جائزہ لیا گیا۔ تقریباً 48 فیصد خواتین نے آئی لیش ایکسٹینشنز کے بعد آنکھوں میں تکلیف سرخی یا خارش کی شکایت کی۔
ماہرین کے مطابق آئی لیش ایکسٹینشنز کے ممکنہ نقصانات کے شواہد میں اضافہ ہو رہا ہے اور آنکھوں کی صحت کے لیے اس عمل میں احتیاط ضروری ہے۔











