اسلام آباد: انگلینڈ کے دورے کے بعد پاکستانی کرکٹرز وطن واپس پہنچ گئے۔ برمنگھم سے دوحہ کے راستے کھلاڑی اپنے اپنے شہروں کو روانہ ہوئے۔
ایجبسٹن ٹیسٹ میں ڈیبیو پر شاندار آل راؤنڈ کارکردگی دکھانے والے رضا اللہ کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا جبکہ کپتان بابر اعظم اور آذان اویس سمیت دیگر کھلاڑی لاہور پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق بابر اعظم نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ او جی ڈی سی ایل کی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم کو وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا جبکہ سلو اوور ریٹ پر 50 فیصد میچ فیس جرمانہ اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 11 پوائنٹس بھی منہا ہوئے۔











