راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرادی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں ہوئی جو تقریباً 30 منٹ جاری رہی۔ اس دوران دونوں کے درمیان مقدمات اور دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت سمیت مختلف معاملات بھی زیر بحث آئے۔











