مکہ پر حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام، سعودی دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کردیا

مکہ مکرمہ:سعودی فضائی دفاعی نظام نے یمن سے مکہ مکرمہ کی جانب بھیجا گیا حوثی ڈرون ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیا۔

سعودی اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق ڈرون کو 15 ستمبر کی شام مکہ مکرمہ کے جنوب میں ممنوعہ فضائی حدود میں داخل ہونے سے قبل روک لیا گیا۔ ڈرون کا ملبہ شہر کے جنوب میں گرا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ترجمان نے واقعے کو مکہ مکرمہ کی جانب حوثیوں کی دوسری کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسجد الحرام اور مقدس مقامات کی سکیورٹی ریڈ لائن ہے اور مزید حملوں کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں