سعودی عرب پر حوثی حملوں کو اقوام متحدہ نے ناقابل قبول قرار دے دیا

نیویارک:اقوام متحدہ نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے فریقین پر کشیدگی کم کرنے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں حملوں کے بعد صورتحال پر تشویش ہے۔ سعودی سول ڈیفنس نے العلا ینبع طائف جازان اور جدہ سمیت مختلف علاقوں میں جاری حفاظتی الرٹس ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب نے حوثی حملوں پر عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مؤثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا کہ یمن میں جاری کشیدگی سے انسانی بحران مزید سنگین ہوسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں