اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو آزاد ریاست جموں و کشمیر کے صدر کے منصب کے لیے نامزد کردیا۔
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق نواز شریف نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو صدر آزاد جموں و کشمیر کے عہدے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور اس کی قیادت کی جانب سے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو نامزدگی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔











