جی ایل پی-1 ادویات استعمال کرنے والوں میں نایاب بیماری کا انکشاف

اسلام آباد:نئی تحقیق میں جی ایل پی 1 وزن کم کرنے اور ذیابیطس کی ادویات استعمال کرنے والے افراد میں دماغ کی ایک نایاب بیماری ویرنکے اینسیفالوپیتھی کے ممکنہ کیسز سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے۔

تحقیق میں امریکی ادارے ایف ڈی اے کی مضر اثرات سے متعلق رپورٹس اور طبی معلومات کا جائزہ لیا گیا جس کے دوران 2023 سے 2024 کے درمیان ویرنکے اینسیفالوپیتھی کے 15 کیسز سامنے آئے۔

ویرنکے اینسیفالوپیتھی وٹامن B1 کی شدید کمی کے باعث ہونے والی دماغی اور اعصابی بیماری ہے جو سنگین صورت اختیار کرسکتی ہے۔ اس سے مستقل یادداشت کی خرابی اور نئی یادیں بنانے میں مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں جبکہ بعض صورتوں میں یہ جان لیوا بھی ہوسکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ بیماری انتہائی نایاب ہے۔ شکاگو کے معالج کارتھک اچاری نے کہا کہ جی ایل پی 1 ادویات استعمال کرنے والے لاکھوں افراد میں صرف 15 کیسز سامنے آئے ہیں۔ تحقیق سے ادویات اور بیماری کے درمیان براہ راست وجہ ثابت نہیں ہوتی بلکہ مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں