عمران خان کی بہن علیمہ خان کو گرفتار کر لیا گیا

لاہور:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق علیمہ خان اپنے ڈرائیور امیر کے ہمراہ جم خانہ جا رہی تھیں کہ لٹن روڈ پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔ انہیں تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔

بعد ازاں علیمہ خان کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا جبکہ ان کی گاڑی مزنگ تھانے میں کھڑی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے علیمہ خان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی گرفتاری حالات خراب کرنے کی جانب پہلا قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مارچ پُرامن اور سیاسی ہوگا اور پارٹی کسی قسم کا تصادم یا تشدد نہیں چاہتی۔

بیرسٹر گوہر نے حکومت سے علیمہ خان کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں