کراچی:پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا سپر لانگ مارچ کراچی سے بذریعہ ٹرین اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگیا۔
رحمان بابا ایکسپریس کے ذریعے روانہ ہونے والے مارچ کی قیادت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن اور منعم ظفر خان کر رہے ہیں۔ ٹرین مارچ کراچی کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہوا۔
حافظ نعیم الرحمن نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث عوام مشکلات کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم لیوی کا بھتہ ختم ہونا چاہیے اور عالمی مارکیٹ کا بہانہ بنا کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جانا چاہیے۔
جماعت اسلامی نے اس سے قبل کراچی میں گورنر ہاؤس کے باہر پیٹرولیم لیوی کے خلاف 35 روز تک دھرنا دیا تھا جو ہفتے کو ختم کردیا گیا۔











