اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیویارک پہنچتے ہی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے لانگ مارچ چند روز کے لیے مؤخر کرنے کی درخواست کردی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ریلیف پیکیج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وطن واپسی پر حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کرکے عوام کے لیے مزید ریلیف کا اعلان کیا جائے گا۔
حافظ نعیم الرحمن نے واضح کیا کہ موجودہ ریلیف پیکیج جماعت اسلامی کو قبول نہیں اور پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کرنے سے متعلق جماعت کی قیادت سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔
جماعت اسلامی کی قیادت آج مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔











