اسلام آباد پر اب چڑھائی ہوئی تو ایسا روکیں گے دوبارہ کوئی آنے کا سوچے گا بھی نہیں، طلال چوہدری

اسلام آباد:وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی طرف دوبارہ پیش قدمی کی گئی تو حکومت اسے روکنے کے لیے سخت اقدامات کرے گی۔

ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ کسی شہر پر طاقت کے زور پر حملہ نہیں کیا جاسکتا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد احتجاج اور پیش قدمی سے گریز کرنا لازم ہے جبکہ حکم کی خلاف ورزی توہین عدالت کے زمرے میں آسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کی طاقت کو وفاق کے خلاف استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ ان کے بقول پی ٹی آئی کی جانب سے ماضی میں کیے گئے احتجاج کے حالات کو حکومت دیکھ چکی ہے۔

وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ جیل میں قیدی سے ملاقات جیل رولز کے تحت ہی ہوسکتی ہے۔ سڑکیں بند کرنے یا احتجاج کرنے سے جیل میں ملاقاتیں ممکن نہیں ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں