پی ٹی آئی کو کسی صورت اسلام آباد میں امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، عطا تارڑ

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دے گی اور ہر صورتحال میں قانون کی عمل داری یقینی بنائی جائے گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ حکومت بھرپور انداز میں امن و امان برقرار رکھے گی۔ پی ٹی آئی کو احتجاج کے معاملے پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے ورنہ ایسے نتائج سامنے آسکتے ہیں جنہیں وہ یاد رکھیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کی بہنوں کو مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا کیونکہ اطلاعات تھیں کہ وہ امن و امان کی صورتحال خراب کرسکتی ہیں۔

مذاکرات سے متعلق سوال پر عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کی قیادت اور فیصلہ سازی کے عمل پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں مذاکرات کے لیے کسی ایک فریق کا تعین مشکل ہے۔ انہوں نے بیرسٹر گوہر کے کردار پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں