ایشین گیمز، پاکستان مکسڈ ڈبلز اسکواش ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

اسلام آباد:ایشین گیمز 2026 کے مکسڈ ڈبلز اسکواش ایونٹ میں پاکستان نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

جاپان کے شہر ناگویا میں جاری ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں عاصم خان اور مہوش علی نے جاپانی جوڑی کو 2-1 سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کی۔

دوسرے مکسڈ ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پاکستان کے ناصر اقبال اور سحرش علی کو ہانگ کانگ کی جوڑی نے 2-0 سے شکست دے دی۔

ٹیبل ٹینس میں طحٰہ بلال اور محمد خان پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے جبکہ کبڈی میں پاکستان آج ایران کے خلاف اہم میچ کھیلے گا۔

پاکستان کی ٹینس ٹیم بھی ایشین گیمز میں شرکت کے لیے جاپان پہنچ گئی ہے جس میں اعصام الحق، مزمل مرتضیٰ، عقیل خان اور اشنا سہیل شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں