اسلام آباد:بھارتی ریاست گجرات کے شہر واپی میں ایک شخص نے کیمیکل ملے پانی میں گر کر بے ہوش ہونے والے سانپ کو سی پی آر دے کر بچا لیا۔
مقامی شخص نے سانپ کو پانی سے نکالا اور اس کی حالت دیکھتے ہوئے اسے سانس بحال کرنے کی کوشش شروع کردی۔ مسلسل کوشش کے بعد سانپ میں حرکت کے آثار ظاہر ہوئے اور وہ دوبارہ ہوش میں آگیا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین نے سانپ کو بچانے کی کوشش پر حیرت کا اظہار کیا۔











