امریکا: بغیر پائلٹ طیارے نے ہزاروں کلومیٹر اُڑ کر تاریخ رقم کردی

اسلام آباد:امریکا میں سنگل انجن کیسنا کاروان نے بغیر انسانی پائلٹ کے تقریباً 5148 کلومیٹر کا سفر مکمل کرکے خودکار فضائی سفر میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

طیارہ جوبی ایوی ایشن کی نگرانی میں 7 ستمبر کو کیلیفورنیا کے شہر کونکورڈ میں کمپنی کے ہیڈکوارٹرز سے روانہ ہوا اور مختلف مقامات پر قیام کرتے ہوئے امریکا کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک پہنچا۔

پرواز کے دوران ٹیکسی سے لے کر ٹیک آف اور نیویگیشن سمیت لینڈنگ تک مختلف مراحل خودکار نظام کے ذریعے انجام دیے گئے اور کسی انسانی پائلٹ نے طیارے کو براہ راست کنٹرول نہیں کیا۔

طیارے نے ٹیکساس کے فورٹ ورتھ کے الائنس ایئرپورٹ اور ساؤتھ کیرولائنا کی شا ایئر فورس بیس سمیت مختلف مقامات پر قیام کیا۔ سفر کے دوران اسے گرج چمک والے طوفان اور ایریزونا کے فینکس میں ڈیئر ویلی ایئرپورٹ جیسے مصروف ہوائی اڈے پر آپریشن کے چیلنجز کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں