اسلام آباد:حکومت نے درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس اقساط میں ادا کرنے کی سہولت متعارف کرادی ہے۔ یہ سہولت یکم جولائی 2026 سے نئے اور استعمال شدہ درآمدی موبائل فونز کیلئے دستیاب ہے۔
نئے طریقہ کار کے تحت شہری پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ڈیوائس رجسٹریشن نظام کے ذریعے واجب الادا ٹیکس ایک ساتھ ادا کرنے کے بجائے مقررہ اقساط میں جمع کراسکیں گے۔
حکومت کے مطابق تمام اقساط اسی مالی سال کے اختتام سے پہلے ادا کرنا ہوں گی جس مالی سال میں موبائل فون درآمد کیا گیا ہو۔
اس اقدام سے مہنگے درآمدی موبائل فون خریدنے والے صارفین پر فوری مالی بوجھ کم ہونے کی توقع ہے جبکہ موبائل فونز کی رجسٹریشن اور ٹیکس ادائیگی کا عمل بھی مزید آسان ہوسکتا ہے۔











