اسلام آباد۔ سام سنگ کے نئے Galaxy A08 کی ابتدائی تصاویر اور تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
فون کو گوگل پلے کنسول کے ڈیٹا بیس میں دیکھا گیا ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس کی لانچنگ قریب ہے۔
رپورٹس کے مطابق Galaxy A08 کا ڈیزائن اپنے پیشرو Galaxy A07 سے کافی مشابہ ہوگا، تاہم نئے ماڈل میں ہارڈویئر اور سافٹ ویئر کے حوالے سے اپ گریڈ متوقع ہیں۔
فون کو ممکنہ طور پر بجٹ اور مڈ رینج صارفین کو مدنظر رکھتے ہوئے مارکیٹ میں پیش کیا جائے گا۔
سام سنگ کی جانب سے فون کی مکمل قیمت، لانچ کی تاریخ اور دیگر تفصیلات تاحال باضابطہ طور پر سامنے نہیں لائی گئیں۔











