ریاض:سعودی عرب پاکستان اور ترکیہ نے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حالیہ حملوں کے بعد تینوں ممالک کے عسکری سربراہان کا ہنگامی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کے مطابق اجلاس میں سعودی عرب کی حمایت اور مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت ممکنہ تعاون کے طریقوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر سعودی عرب پاکستان اور ترکیہ نے اگست 2026 میں دستخط کیے تھے۔ معاہدے کے تحت کسی ایک رکن ملک پر مسلح حملے کو تمام فریقوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے نیویارک میں ہونے والی ملاقات کے دوران سعودی عرب میں مکہ مکرمہ سمیت شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حملوں کی مذمت کی اور سعودی عرب کے اپنے دفاع کے حق کو تسلیم کیا۔ ملاقات میں تینوں ممالک کے چیف آف اسٹاف کے ہنگامی اجلاس کی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔











