ناکام ڈرون دراندازی کا سخت ردعمل، پاک فضائیہ کے افغانستان میں فضائی اور ڈرون حملے

اسلام آباد:پاکستان نے افغان سرزمین سے 23 ستمبر کو ہونے والی مبینہ ڈرون دراندازی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے ایکس پر بیان میں کہا کہ افغان سرزمین سے ڈرونز کی دراندازی دانستہ اور غیرقانونی کارروائی تھی جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

پاکستانی حکام کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے تمام درانداز ڈرونز کو اہداف تک پہنچنے سے پہلے ناکارہ بنا دیا۔

اس کے بعد افغانستان میں ڈرونز کی لانچنگ اور ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال ہونے والے 10 مقامات پر فضائی اور ڈرون حملے کیے گئے۔

پاکستان کے مطابق افغانستان میں کیے گئے حملے محدود اور درست تھے اور صرف ان فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا جو مبینہ ڈرون حملوں سے براہ راست منسلک تھے۔

پاکستان نے افغان طالبان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف حملوں کے لیے استعمال ہونے سے روکے اور دہشت گرد عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں