ٹرمپ نے پاکستانی قیادت کو شاندار قرار دیدیا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی تعریف

نیویارک:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران پاکستان اور وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے بھارت کے ساتھ جنگ بندی اور خطے میں سفارتی کوششوں پر پاکستانی قیادت کو سراہا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ان کی کوششوں کو سراہا اور 30 ملین جانیں بچانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو شاندار شخصیت قرار دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی کو ان تنازعات میں شامل کیا جنہیں وہ اپنی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ختم ہونے والی جنگوں میں شمار کرتے ہیں۔ ان کے مطابق اگر تنازع مزید بڑھتا تو بڑی تعداد میں انسانی جانیں ضائع ہوسکتی تھیں۔

امریکی صدر نے ایران جنگ کے معاملے میں بھی پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے پاکستانی قیادت کو سراہا۔ انہوں نے اس سے قبل فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کو شاندار لوگ قرار دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں