اسلام آباد: تھائی لینڈ میں جاری 58ویں ایشین باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک اسپورٹس چیمپئن شپ میں پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بلال احمد نے 180 سینٹی میٹر ایتھلیٹ فزیک کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد اوور آل ایتھلیٹ فزیک مقابلے میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کی۔











