وزیرداخلہ محسن نقوی کی وزیراعظم سے ملاقات، اپوزیشن سے مذاکرات کے حوالے سے گفتگو

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور اپوزیشن سے مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے وزیراعظم کو اپوزیشن سے ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے بعد وفاقی وزیر داخلہ روانہ ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں